Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

ریلوےمیں جو کام کرے گا دگنی تنخواہ پائے گا،اعظم سواتی

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کچھ وزرا اور مزدور مفاد پرست ہیں

 وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں جو کام کرے گا اس کی تنخواہ دگنی کردی جائے گی اور جو نہیں کرے گا اسے ہم راستہ دکھا دیں گے۔

جمعرات کو ریلوے کیرج فیکٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے ریلوے اعظم سواتی کا رشوت لے کر زیادہ بھرتیاں کی گئی ہیں اورٹیکنالوجی کے بغیر مافیا کو نہیں توڑا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفاد پرستوں کا ایک چھوٹا سا ٹولا ہے۔ ریلوے میں جہاں 100 مزدور چاہئیں تھے وہاں ہزار بھرتی کیے گئے تاہم اب  ریلوے میں جدید نظام لارہے ہیں اورضرورت کے مطابق ہی لوگوں کورکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مزدور کے لیے ایوارڈ کا طریقہ کار وضع کریں گے۔ اس وقت ریلوے کو 40ارب روپے سے 50 ارب کا نقصان ہے۔کچھ وزرا اور مزدور مفاد پرست ہیں۔۔

انھوں نےبتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کرکے ریلوے پر عائد کیسز پر اسٹے آرڈر ختم کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube