Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا امکان

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Petrol

فوٹو: اے ایف پی

پندرہ جولائی کو معیشت سے جڑی اہم خبروں کا احوال:۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 11 روپے بڑھانے کی تجویز حکومت کو ارسال کردی گئی ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے فراہم کیے گئے ڈیٹا کے مطابق جون کے ماہ میں سب سے زیادہ 810 نئی کمپنیاں اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہوئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گاڑیوں، ٹیکسٹائل اور کیمیکلز سمیت 10 بڑی صنعتوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ جولائی سے مئی تک آٹوموبائل کی پیداوارمیں 48 فیصد اضافہ ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ 14 جولائی کو کاروباری دن کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی سے 159.50 روپے پر آگیا۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ دینی مدارس اور فلاحی ادارے بڑے جانوروں میں 12 تا 13 ہزار روپے فی کس کے حساب سے بکنگ کررہے ہیں۔

پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 50 روپے اور فی اونس 9 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube