Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

پیٹرول ساڑھے11روپےفی لیٹرمہنگاکرنیکی تجویز

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Petrol

فائل فوٹو

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 11 روپے بڑھانے کی تجویز حکومت کو ارسال کردی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی ( اوگرا ) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 50پیسے فی لیٹر اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں گیارہ روپے پچاس پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل، ایک روپیہ 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح پر دی گئی ہے۔ تاہم لیوی میں ردوبدل کے باعث قیمتوں میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔

قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔ وزارت خزانہ 15 جولائی کی شام کو نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube