Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

کراچی کی نسبت لاہور میں دوگنی نئی کمپنیاں کھل گئیں

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Housing

فوٹو: اے ایف پی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے فراہم کیے گئے ڈیٹا کے مطابق جون کے ماہ میں سب سے زیادہ 810 نئی کمپنیاں اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہوئیں اور لاہور میں 807 نئی کمپنیاں قائم ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ آبادی والے شہر کراچی میں صرف 394 نئی کمپنیاں قائم کی گئیں۔

اسکے علاوہ پشاور میں 174، ملتان میں 127، فیصل آباد میں 98، گلگت بلتستان میں 62، کوئٹہ میں 22 اور سکھر میں 10 کمپنیاں قائم ہوئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق جون کے ماہ میں کل 2ہزار504 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جوکہ جون 2020 کے مقابلے میں 63فیصد زائد ہیں۔

پاکستان میں رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں کی کل تعداد ایک لاکھ 45ہزار 913 تک پہنچ گئی۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ 99فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن آن لائن کی گئیں جس میں سے 45فیصد کمپنیوں کو اسی روز رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ جاری کیے گئے جبکہ 203 نئے غیر ملکی صارفین بیرون ملک سے رجسٹرڈ ہوئے۔

جون میں ​​شامل ہونے والی نئی کمپنیوں کا کل سرمایہ 3.3 ارب روپے ہے۔

تعمیراتی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے 474 کاروباری منصوبوں کو شامل کرکے برتری حاصل کی ہے۔ حکومت اس شعبے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اس کے ذریعے معاشی نمو کو بڑھانا چاہتی ہے۔ تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے نے سیمنٹ کی فروخت کو تاریخی بلندی تک پہنچایا ہے۔

تعمیراتی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے بعد ٹریڈنگ کی 382، آئی ٹی کی 375، سروسز کی 216، ای کامرس کی 129، کھانے اور مشروبات کی 105، ٹیکسٹائل کی 86، زراعت کی 76 اور تعلیم کی 66 کمپنیاں قائم ہوئیں۔

انجینئرنگ، مارکیٹ اور ڈویلپمنٹ کی 54، 54، دواسازی کی 50، ہیلتھ کیئر کی 45، سیاحت کی 39، کان کنی اور کھدائی اور ٹرانسپورٹ کی 36، 36، کیمیکل کی 34 جبکہ آٹو اور متعلقہ صنعتوں کی 33 کمپنیاں قائم ہوئیں۔

اطلاع کے مطابق 66 نئی کمپنیوں میں غیرملکی سرمایہ کاری شامل ہے۔ ان کمپنیوں کے پاس غیر ملکی سرمایہ کاری آسٹریا، آذربایجان، بنگلہ دیش، چین، فرانس، جرمنی، گانا، ہانگ کانگ، ایران، اٹلی، کرغستان، ملاوی، میکسیکو، نیدر لینڈز، نائجریا، عمان، فلیپائن، قطر، روس، سنگاپور، جمہوریہ سلوواکیا، سویڈن، شام، ترکی، برطانیہ، یوراگوئے اور امریکا کے پاس آئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube