Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

ڈالر کی قیمت 159.70روپے تک پہنچ گئی

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago

چودہ جولائی کو معیشت سے جڑی اہم خبروں کا احوال:۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 21-2020 میں 29.4 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے جو کہ گزشتہ مالی سال بھجوائی گئی رقم سے 27 فیصد زیادہ ہے اور تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

منگل 13 جولائی کو کاروباری دن کے اختتام پرڈالر کی قیمت 159.70 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق دو تہائی پاکستانی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں۔

گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 850 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

مشیر تجارت رزاق داؤد نے بتایا ہے کہ سال 2022 میں پاکستان موبائل فون ایکسپورٹ کرنے والا ملک بن جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube