Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 21-2020 میں 29.4 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے جو کہ گزشتہ مالی سال بھجوائی گئی رقم سے 27 فیصد زیادہ ہے اور تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عید کے موقعے پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں رقوم بھجوائی جس سے جون 2021 میں ترسیلاتِ زر تقریبا 2.7 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2021 میں زیادہ ترسیلات زر بھیجنے والے ممالک جن میں سعودی عرب نے 7.7 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات نے 6.1 ارب ڈالر، برطانیہ نے 4.1 ارب ڈالر اور امریکہ نے 2.7 ارب ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی۔

رپورٹ کے مطابق ترسیلاتِ زر زیادہ آنے کی وجوہات باضابطہ طریقوں کے استعمال کے فروغ کیلیے حکومت اور  اسٹیٹ بینک کے اقدامات جن میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کا افتتاح، کرونا کی وبا کے باعث بیرونِ ممالک سفر میں کمی اور وبا کے دوران پاکستان کو بھجوائی جانے والی فلاحی رقوم ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube