Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

سونا سستا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Jul 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago

PAKISTAN, GOLD RATE

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 450 روپے اور فی اونس 7 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 450 روپے کمی سے ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے اور 10 گرام سونا 386 روپے سستا ہوکر 93 ہزار 321 روپے کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 7 ڈالر کمی سے 1801 ڈالر پر آگئی۔ گزشتہ سال سونا 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

واضح رہے کہ اپریل میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1440 روپے جبکہ 10 گرام 1234.56 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ سے 26 ڈالر پر آگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube