Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

اگلےسال پاکستان موبائل فون ایکسپورٹ کرنے والا ملک بن جائے گا،رزاق داؤد

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago

مشیر تجارت رزاق داؤد نے بتایا ہے کہ سال 2022 میں پاکستان موبائل فون ایکسپورٹ کرنے والا ملک بن جائے گا۔

ہفتے کو فیصل آباد میں مشیرتجارت رزاق داؤد نے ایوان صنعت و تجارت میں صنعت کاروں سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل کے خام مال پر مکمل زیرو ڈیوٹی کردی ہے اور توانائی کے شعبے نے ٹیکسٹائل کو بجلی اور گیس میں ریلیف دیا ہے۔

رزاق داؤد نے بتایا کہ وزیر اعظم نے استفسار کیا ہے کہ ٹیکسٹائل پالیسی منظور کیوں نہیں ہوئی اوروزیر اعظم نےیقین دہانی کرائی ہےکہ وہ وزیرخزانہ سے اس پر بات کریں گے۔

رزاق داؤد نے صنعت کاروں کو بتایا کہ اس وقت آپ کا سب سے بڑا مطالبہ زیرو ریٹڈ کا ہے اور اس سلسلے میں عید کے بعد وزیراعظم کے ساتھ دو اجلاس ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ اگلے سال ایکسپورٹ کتنی ہوگی تاہم اس برس یارن کی ایکسپورٹ کم ہوئی ہے  جو اچھی بات ہے۔حکومت کی کوشش ہے کہ دھاگہ ایکسپورٹ کم سے کم ہو

رزاق داؤد نے مزید کہا کہ ہم صنعت کار کو اب اس مارکیٹ تک لےجانا چاہتے ہیں جہاں ہم پہلے نہیں موجود تھے اور فیصل آباد کو اب ایک نئی جدت کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اترنا ہوگا۔

مشیر تجارت نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت صنعت کاروں کی ساری تجاویز پرعمل کرنے اور ہر قسم کی سپورٹ دینے کے لیے تیار ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube