Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

جمعہ 9 جولائی کو کاروباری دن کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ہوئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈالر گزشتہ روز کے مقابلے میں 20 پیسے کمی سے 160 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جو کہ پچھلے پانچ ماہ کی بلند ترین سطح تھی۔ آخری بار ڈالر رواں سال فروری میں 160.03 کی سطح پر دیکھا گیا تھا۔ ڈالر کی قیمت اگست 2020 میں 168.87 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پراچہ ایکسچینج ظفر پراچہ نے سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء اور وہاں طالبان کے قبضے کے باعث خطے میں امن و امان کی صورت حال غیریقینی ہوتی جارہی ہے، جس کے باعث حکومت پاکستان کی تشویش بھی بڑھ گئی ہے کہ آئندہ دنوں افغانستان کے ساتھ تعلقات کیسے رہیں گیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی افغانستان میں برآمدات بھی متاثر ہوسکتی ہے، برآمدات کم ہوں گی تو پاکستان میں ڈالر بھی کم آئیں گے، پاکستانی روپے پر دباو بڑھنے کے پیشِ نظر لوگ ڈالر فروخت نہیں کررہے اور مارکیٹ میں ڈالر کی ترسیل کم جبکہ طلب میں اضافہ ہوگیا۔ اُن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ عارضی ہے اور ایک ماہ میں ڈالر دوبارہ 155 سے 157 روپے کی سطح پر آجائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube