Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں بانڈز جاری کر دیے

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Bonds afp

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کر دیے گئے۔

وزارتِ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پانچ سالہ یورو بانڈز کے ذریعے 30 کروڑ، 10 سالہ بانڈز کے ذریعے 40 کروڑ اور 30 سالہ بانڈز کے ذریعے 30 کروڑ ڈالرز وصول کیے ہیں۔

پاکستان ان بانڈز پر بالترتیب 5.87 فیصد، 7.12 فیصد اور 8.45 فیصد سود ادا کرے گا۔

 پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں تین ارب سے زائد بانڈز کی پیشکش کی گئی تھی جس میں سے ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کیے گئے۔

واضح رہے پاکستان نے رواں سال مارچ میں 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے یورو بانڈز انٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کرنے کا ہدف عبور کیا تھا، جن کی مدت پانچ، دس اور تیس سال تھی۔

یورو بانڈز کی فروخت سے پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں 2.5  ارب کا اضافہ ہوا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
aalmi market mein bonds jari,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube