Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago

GOLD RATE, PAKISTAN

پاکستان اور بین الاقوام مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 500 روپے اور فی اونس 11 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 429 روپے مہنگا ہوکر 93 ہزار 450 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا فی اونس 11 ڈالر اضافے سے 1787 ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اپریل 2020ء میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube