Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

عالمی بینک کا پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر کا قرض

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago
US-WORLD BANK-HEADQUARTERS

فوٹو: اے ایف پی

عالمی بینک نے پاکستان کو دو پروگراموں کے لیے 80کروڑ ڈالر کی رقم مختص کر دی۔

 اعلامیے کے مطابق پہلے پروگرام کے لیے 40 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں جس کے ذریعے پاکستان میں سستی بجلی پیدا کرنے اور اس کے ترسیلی نظام میں بہتری لائی جائے گی۔

دوسرے پروگرام کے لیے بھی 40 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں جس میں تعلیم و صحت سمیت ملک میں غربت میں کمی لانے کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا کے ایک آرٹیکل کے مطابق عالمی بینک 40 کروڑ کی فراہمی فوری طور پر جبکہ مزید 40 کروڑ کی فراہمی آئندہ دنوں میں کرئے گا۔

وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں پروگراموں میں عالمی بینک کی معاونت سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی فروغ ملے گا۔

سیکریٹری اقتصادی امور نے دونوں معاہدوں پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان کوویڈ 19 کے تناظر میں اس وقت صحت اور سماجی و اقتصادی مسائل کا سامنا کر رہا ہے، عالمی بینک نے مشکل وقت میں بروقت معاونت فراہم کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
pakistan kay liay qarz, world bank ka qarz
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube