Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن نے بی فوریو گروپ پر 4ارب روپے جرمانہ

SAMAA | - Posted: Jun 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago

عوام کو بھاری منافع کا لالچ دیکر اربوں روپے بٹورنے والے بی فور یو نامی نجی گروپ آف کمپنیز پر 4 ارب روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ایس ای سی پی نے 18 کمپنیاں بند کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، تمام  کمپنی ڈائریکٹرز کو 5 سال کیلئے نااہل بھی قرار دیدیا گیا۔

ایس ای سی پی نے سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ میں ملوث بی فار یو گروپ کیخلاف کارروائی ریگولیٹری ایکشن مکمل کرلیا، نجی گروپ کی 18/ کمپنیوں اور 25 ڈائریکٹرز پر 4 ارب روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ایس ای سی پی کے جاری اعلامیے کے مطابق کمپنی ڈائریکٹر نئی کمپنی رجسٹر کرانے کے اہل نہیں ہوں گے، جبکہ اگلے پانچ سال کیلئے کسی بھی کمپنی میں ڈائریکٹر بننے کیلئے بھی نااہل قرار دیدیا گیا ہے، گروپ مالک سیف الرحمن نیازی اور اس کے خاندان کے قریبی افراد غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

بی فور یو گروپ کا کیس نیب میں بھی زیر سماعت ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق بی فور یو گروپ عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر کم و بیش 150 سے 200 ارب روپے کا غیرقانونی سرمایہ اکھٹا کرچکا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق بی فور یو ٹرانپسورٹ کمپنی کو بطور فرنٹ کمپنی استعمال کیا گیا، گروپ پی ایس ایل سمیت مختلف بڑے ایونٹس میں اسپانسر شپ بھی دے چکا ہے، اس گروپ میں شامل 18 کمپنیاں گزشتہ 2 سال کے اندر ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوئیں، جنہیں بند کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا گیا، اس کے ساتھ پانچ دیگر غیر رجسٹرڈ ادارے بھی منسلک ہیں۔

کمپنی کا مالک سیف الرحمان نیازی ضمانت قبل از گرفتاری پر ہے اور اس کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں شامل کیا جا چکا ہے۔

ایس ای سی پی اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیرقانونی طور پر عوام سے سرمایہ کاری کے نام سے رقوم اکٹھا کرنے اور پیرامڈ اسکیموں وغیرہ جیسی غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف عوام الناس کے مفاد ات کا تحفظ کمیشن کی اولین ترجیح ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے  ایسی تمام کمپنیوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو وقتاً فوقتاً انتباہ کیا جاتا رہا ہے کہ ایسی غیر قانونی اسکیموں سے گمراہ نہ ہوں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube