Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

سونے کی قیمت میں کمی

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 800 روپے اور 2 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز جمعرات 24 جون کو مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ قیمت 800 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

رواں ہفتے سونے کی قیمت میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا۔ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان میں اگست 2020 کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، جب کہ رواں سال اپریل میں فی تولہ سونے کے نرخ ایک لاکھ 2 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئے تھے، جو کہ تقریبا 10 ماہ کی کم ترین سطح تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
SONAY KI QEEMAT, SONA FEE TOLA, SONA MAZEED KAM, GOLD SASTA, GOLD MEHNGA, PAKISTANI MARKET, ZAIWAR, GOLD JEWELRY , FEE TOLA, SARAFA BAZAR,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube