Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

پاک ایران سرحدپر 3مارکیٹوں کیلئے 30کروڑ کی تکنیکی گرانٹ منظور

SAMAA | - Posted: Jun 23, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 23, 2021 | Last Updated: 4 months ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سندھ میں کرونا وباء اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے پروگرام کیلئے 9 ارب 39 کروڑ روپے سے زیادہ کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دیدی جبکہ ایران کے ساتھ 3 مشترکہ بارڈر مارکیٹس کے قیام کیلئے 30 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوا، جس میں صوبہ سندھ میں کرونا وباء سمیت قدرتی آفات پر قابو پانے کے پروگرام کیلئے 9 ارب 39 کروڑ 32 لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے بلوچستان میں ایرانی سرحد پر 3 مشترکہ سرحدی مارکیٹوں کے قیام کیلئے 30 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دیدی، فنڈز وفاقی پی ایس ڈی پی سے خرچ کئے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت بلوچستان کے ضلع کیچ میں مند، ضلع گوادر میں گبد اور ضلع پنجگور میں چدگی کے مقام پر مشترکہ سرحدی مارکیٹس قائم کی جائیں گی، ہر بارڈر مارکیٹ پر 10 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

پاکستان اور ایران کے شہری بارڈر مارکیٹوں میں یومیہ 100 ڈالر کے مساوی اشیائے ضروریہ کی خریداری کرسکیں گے، اس حوالے سے دونوں حکومتوں کے درمیاں سمجھوتہ طے پاچکا ہے۔

ای سی سی نے پاکستان رینجرز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کیلئے ڈھائی کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ بھی منظور کرلی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube