Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

فلور ملز ایسوسی ایشن کا غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago

بشکریہ اے ایف پی

گندم پر اضافی ٹیکس کے خلاف فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

منگل 22 جون کو فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30 جون سے ملک بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی، جب کہ بدھ سے گندم کی واشنگ بھی بند کر دی جائے گی۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ 24 اور25 جون سے گندم کی گرائینڈنگ بند کر رہے ہیں۔ بازار کو سپلائی بھی بند کردیں گے۔ تیس جون سے ملک بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملز پر ٹرن اوور ٹیکس کو واپس لیا جائے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کے چوکر پر 17 فیصد سیل ٹیکس بھی ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ چوکر پر سیلز ٹیکس سے آٹے کی قیمت میں5 روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔ چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملوں کو 72 گھنٹے پسائی کیلئے گندم مل میں رکھنے کی اجازت تھی جب کہ موجودہ صورت حال میں ملز کے پاس 48 گھنٹے کی گندم بھی موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ گندم کی خریداری میں ناکام ہے اور اب ملز میں موجود گندم جبری طور پر اٹھائی جا رہی ہے جب کہ محکمہ خوراک نے اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان میں بھی فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملز بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان نہ تو محکمہ خوراک کے ذریعے خریداری کرتی ہے اور نہ ہی فلورملز کو اجازت دیتی ہے، رواں سال کیلئے حکومت بلوچستا ن نے صرف 10لاکھ بوری گندم خریدنے کا ٹارگٹ دیا جو کہ صوبے کی ضرورت کے مطابق بہت کم ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube