Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

ویڈیو: بیس من وزنی سلطان منڈی پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سپرہائی وے مویشی منڈی میں بھاری بھرکم بیل آگیا

سپر ہائی وے مویشی منڈی میں 20من وزنی بیل (سلطان) شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، بیوپاری نے سلطان کی 26لاکھ روپے ڈیمانڈ رکھ دی۔ 

منتظمین کے مطابق سپر ہائی وے مویشی منڈی 10جون کو قائم ہوئی تھی، منڈی قائم ہوئے 12 روز ہوچکے ہیں اور اب تک 15 ہزار سے زائد قربانی کے جانور ملک کے مختلف علاقوں سے یہاں پہنچ چکے ہیں، جس میں بکرے، خوبصورت اور وزنی گائے و بیل بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

پیر کو سپرہائی وے مویشی منڈی میں ساہیوال سے اب تک کا سب سے وزنی بیل لایا گیا ہے، 20 من وزنی بیل کا نام سلطان بتایا جارہا ہے، سلطان کی خدمت 5 افراد کررہے ہیں۔

بیل کے مالک اسد کا کہنا ہے کہ وہ اور جانور بھی لے کر آیا ہے مگر ان میں زیادہ وزنی اور خوبصورت سلطان ہی ہے، جس کی وہ دل و جان سے خدمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلطان کو کھلانے اور پلانے میں بھی اضافی اخراجات کرتا ہوں، اس لئے اس کی قیمت 26 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔

منڈی میں نوجوان اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں شہری آرہے ہیں، جہاں کھانے پینے کے اسٹالز بھی لگ گئے ہیں۔

منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ٹرکوں اور ٹرالرز میں قربانی کے جانور لائے جارہے ہیں۔

منڈی کے میڈیا کوآرڈینیٹر ذکی ابڑو کے مطابق روزانہ جانور بڑی تعداد میں منڈی پہنچ رہے ہیں، اب شہریوں کی آمد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے، کھانے، پینے، پارکنگ، بجلی سمیت ہر قسم کے انتظامات کرلئے گئے ہیں، بیوپاریوں اور خریداروں کو سہولیات فراہمی میں کئی ٹیمیں 24 گھنٹے متحرک ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
MANDI MEIN , GAYE, ONTH, BAKRA, EID, MAWESHI MANDI MEIN, MAWESHI MENDI MEIN, MANDI KA, 800 KILO MOTA, WAZNI, BAHRI
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube