Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا، دس سالہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 9.35 فیصد مقرر کردیا گیا۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سالہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 9.29 فیصد سے بڑھا کر 9.35 فیصد کردیا گیا، ریگولر انکم سیونگزسرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.64 فیصد سے بڑھا کر 8.76 فیصد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 7.4 فیصد سے بڑھا کر 7.20 فیصد کردی گئی، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس اور سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع برقرار رہے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق بہبود، پنشنرز اور شہداء فیملی سرٹیفکیٹس پر بھی شرح منافع برقرار رکھا گیا ہے، شرح منافع میں اضافے کا اطلاق آج (جمعرات 17 جون) سے کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Imran  June 17, 2021 10:42 pm/ Reply

    Bhout zada ha yaha

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube