Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

خیبرپختونخوا کیلئے5لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کرنےکی اجازت

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 16, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ای سی سی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں خیبرپختونخوا کیلئے5لاکھ میٹرک ٹن گندم  فراہم کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کو پاسکو ذخائر سے گندم فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں این جی اوز کیلئے بیرونی امداد کی پالیسی زیرغور آئی اور بیرونی امداد کی پالیسی کی منظوری بھی دے دی گئی۔ پائپ لائن کے ذریعے پٹرول کے آپریشنل نقصان پر رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں  پائپ لائن کے ذریعے 0.5 فیصد آپریشنل نقصان کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں وفاقی وزارتوں کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ پاکستان نیوکلیئرریگولیٹری اتھارٹی کیلئے گرانٹ کی منظور کی گئی۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube