Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے، جے پی مورگن

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

جی ڈی پی شرح 4.7 رہنے کی پیش گوئی

عالمی ريٹنگ ایجنسی جے پی مورگن نے پاکستان کو سرمايہ کاری کیلئے بہترين ملک قرار دے ديا، 2021ء ميں جی ڈی پی کی شرح 4.7 فيصد رہنے کی پيش گوئی بھی کردی۔

گورنمنٹ سيکيورٹيز ميں رسک فيکٹر نہ ہونے کے برابر ہے، پاکستان اس وقت سرمايہ کاری کیلئے آئيڈل ملک ہے۔ دنيا کا بڑا مالیاتی ادارہ جے پی مورگن بھی پاکستانی معيشت کا معترف ہوگیا، سرمايہ کاروں کو پاکستان ميں انويسٹمنٹ کا مشورہ دے ديا۔

رپورٹ ميں پاکستانی معيشت کی خصوصيات کا چيدہ چيدہ ذکر کيا گيا۔ جے پی مورگن کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کا جی ڈی پی 4.7 فيصد ہوگا، جو مالی سال 2022 کے دوران 329 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں رواں سال بجٹ خسارہ 7.1 فيصد اور آئندہ سال 5.9 فيصد ہونے کی پيشگوئی بھی کی گئی ہے، اس سے پاکستان کے قرضوں کی جی ڈی پی کے تناسب سے شرح 81.6 فيصد پر آجائے گی جو 2020ء ميں 6.87 فيصد تھی۔

عالمی مالياتی ادارے کے مطابق پاکستان ميں 2024ء ميں ريٹ آف ريٹرن 8.25 فيصد ہوگا، جی ڈی پی کے تناسب سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل کم ہوگا، جس سے ترسيلاتِ زر ميں کمی سميت کھانے پينے کی چيزوں ميں مہنگائی کا خدشہ ہے۔

وفاقی وزير مملکت اطلاعات و نشريات فرخ حبيب نے رپورٹ ہيش ٹيگ کرتے ہوئے ٹویٹ کيا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے بھی کہہ ديا پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہورہے ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube