Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

سوزوکی الٹوکی قیمت میں1لاکھ روپےتک کی کمی کاامکان

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

حکومت نے پاکستان میں تیار ساڑھے آٹھ سو سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 سے کم کرکے ساڑھے 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ملکی اور امپورٹڈ چھوٹی گاڑیاں اور بجلی سے چلنے والی گاڑیاں سستی ہوجائیں گی۔

حکومت کی جانب سے 850 سی سی کی امپورٹڈ گاڑیوں پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی پر چھوٹ دینے اور ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ٹیکس چھوٹ کا اطلاق سوزوکی الٹو، راوی، بولان، پرنس پرل اور یونائیٹڈ براؤ کی قیمتوں پر ہوگا۔ درآمد کی گئی استعمال شدہ گاڑیاں میرا، ویگون آر، الٹو اور این ون پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ مقامی تیار کردہ چھوٹی گاڑیوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے چھوٹ دی جارہی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے ایک فیصد کرنے اور ایک سال تک کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ انٹری لیول کی گاڑیاں بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل بنانے والوں کو ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے استثنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی تیار ہیوی موٹرسائیکل ، ٹرک اور ٹریکٹر کی مخصوص اقسام پر ٹیکسوں کی کمی کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

آٹو سیکٹر ماہر مشہود خان نے سما ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ 850 سی سی سے کم کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 سے 6 فیصد کمی آئے گی۔ وہ افراد جو ایسی گاڑیاں خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اگر الٹو گاڑی کی بات کی جائے تو اس گاڑی کی قیمت پر 6 فیصد کمی کے بعد قیمت میں 1 لاکھ تک کی کمی واقع ہوگی۔

بی ایم اے کیپیٹل میں بحیثیت ریسرچ اینالسٹ کام کرنے والی طحہٰ مدنی کا کہنا تھا کہ اب خریدار براہ راست سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ الٹو کی دیگر گاڑیوں کی قیمت 1،633،000 روپے ہیں، تاہم سیلز ٹیکس میں تبدیلی سے اس قیمت میں 63 ہزار تک کمی آئے گی، جب کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ہٹا کر ٹیکس گزار کیلئے 7 ہزار 500 اور نان فائلر کیلئے یہ کمی 15000 تک ہوگی۔

طحہٰ مدنی نے یہ بھی بتایا کہ اس ضمن میں ویلیو ایٹڈ ٹیکس بھی کم ہو جائے گا، جب کہ کمپنی کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ویلیو ایٹڈ ٹیکس میں کمی سے فائدہ ہوگا۔ تاہم کمپنیاں یہ فائدہ صارفین تک نہیں پہنچائیں گی اور اسے اپنے لیے ہی استعمال کریں گی۔

اس سلسلے میں ایک اور آٹو سیکٹر پر ریسرچ کرنے والے احمد لاکھانی کا کہنا تھا کہ بے شک دیئے گئے بجٹ کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو اس سے 850 سی سی تک کی گاڑیوں میں 1 لاکھ روپے تک کی کمی متوقع ہے، تاہم اس سلسلے میں ابھی کچھ بھی کہنا مناسب نہیں ہوگا کہ کہ اس ٹیکس کمی کا فائدہ کمپنیاں خریداروں کو دیں گی یا نہیں اور قیمتوں میں کمی لائیں گی۔

قیمتوں میں کمی اور ٹیکس شرح میں چھوٹ سے متعلق سوزوکی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تفصیلات آنے کے بعد ہی قیمتوں سے متعلق کوئی بیان جاری کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے پاک سوزوکی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا۔ 7.5 فیصد اضافے کے ساتھ قیمتوں میں ایک روز میں 310 سے 333 روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube