ملازمین کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کردیا ہے۔

وزیرخزانہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے افراد پر مہنگائی کا زیادہ اثر پڑا ہے، مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے کم سے کم اجرت 17 ہزار 500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 20 ہزار روپے ماہانہ کردی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یکم جولائی سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیونکہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث لوگوں کی  قوتِ خرید میں کمی ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ گریڈ ایک سے پانچ کے ملازمین کے انٹیگریٹڈ الاونس (جو نائب قاصد اور قاصد کو ملتے ہیں) کو ساڑھے چارسو روپے سے بڑھا کر 900 روپے کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اردلی الاونس 14 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 17 ہزار 500 روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube