Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

گوادر:بندرگاہ سےافغان ٹرانزٹ ٹریڈکےتحت بحری جہازسےکھاد کی منتقلی

SAMAA | - Posted: Jun 7, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 7, 2021 | Last Updated: 5 months ago

گوادر بندرگاہ پر افغان  ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے آسٹریلیا سے بحری  جہاز 21 ہزار ٹن کھاد لے کر پہنچ گیا ہے۔

پورٹ حکام کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ  کے لئے اتوار کو آسٹریلیا سے بحری  جہاز پورٹ پر لنگرانداز ہوا۔ ایم وی کین سی نامی بحری جہاز پر موجود کھاد کو اتار کر ٹرکوں کے ذریعے بذریعہ سڑک افغانستان بھجوایا جائے گا۔

گوادر پورٹ  سے افغان  ٹرانزٹ  ٹریڈ کی سرگرمیاں پچھلے برس سے شروع ہوئیں اور اب اس میں  اضافہ ہوا ہے۔گوادر پورٹ سے اب تک افغان  ٹرانزٹ ٹریڈ کے سلسلے میں کھاد منتقل کی جاچکی ہے۔

پچھلے ہفتے گوادر میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گوادرپورٹ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے جبکہ پورٹ سے سامان کی ترسیل کے لیے آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:گوادر پورٹ سے آن لائن سامان کی ترسیل کی جاسکتی ہے،عاصم سلیم

چئیرمین سی پیک اتھارٹی نے بتایا کہ گوادر فری زون کا فیز ون60 ایکڑ پرمحیط تھا جبکہ گوادر فری فیز ٹو کی تیاری جاری ہے۔ گوادر ایکسپریس وے کا 97 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور گوادر سٹی کا ماسٹر پلان منظور ہوچکا ہے۔ گوادرپورٹ اور اس سے منسلک منصوبوں پربھی کام جاری ہے۔ ڈھائی سے تین سال میں گوادر میں 12 ہزار نوکریاں ہوں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube