Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی

SAMAA | - Posted: Jun 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago
PSX outlook in 2021

فوٹو: پی ایس ایکس

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے، منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 191پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کے دوران 11 بج کر03 منٹ پر 100انڈیکس جو اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کی پیمائش کرتا ہے، 48 ہزار 224پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔ 100 انڈیکس گزشتہ 4سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس سے قبل مئی 2017 میں انڈیکس 52 ہزار 876 کی سطح پر دیکھا گیا تھا۔

تجزیہ کار سعد ہاشمی کے مطابق مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کی سطح کو برقرار رکھنے کے باعث سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور حصص کی خرید و فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ 4 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

اسٹاک مارکیٹ میں ورلڈ کال آج بھی سرفہرست رہا، جس کے آج کاروبار کے اختتام پر 35 کروڑسے زائد شیئرز کی ٹریڈنگ ہوئی، اس کے نرخ میں 0.08 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 48 ہزار 224 جبکہ کم سے کم 47 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

چینی، گندم اورمرغی کابحران، مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد

گزشتہ ہفتے اور جمعرات کو کاروبار کے دوران 2 ارب50 کروڑ سے زائد حصص کی ٹریڈنگ ہوئی، جو اب تک ٹریڈ ہونے والے حصص کی بلند ترین سطح ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube