Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: May 31, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2021 | Last Updated: 5 months ago

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پیٹرول 108 روپے56 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کےنرخ بھی 110 روپے76پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 65 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 80 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔

پیٹرول کی موجودہ قیمت کو برقرار رکھنے کی سفارش گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے کی گئی تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا امکان

قبل ازیں 16 مئی کو ارسال کی گئی سمری میں بھی پیٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھی گئیں تھی۔ اوگرا کی جانب سے 15 روز بعد قیمتوں کے تعین کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی جاتی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے 16 اپریل کے بعد سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube