سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

SAMAA | - Posted: May 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago

GOLD RATE, PAKISTAN

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 200 روپے جبکہ فی اونس نرخ ایک ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 200 روپے کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونا 172 روپے سستا ہوکر 96 ہزار 280 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عیدالفطر کے بعد پیر 17 سے 26 مئی 2020ء تک ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا ایک ڈالر کمی سے 1903 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اپریل میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube