Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

گوادر پورٹ سے آن لائن سامان کی ترسیل کی جاسکتی ہے،عاصم سلیم

SAMAA | - Posted: May 31, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2021 | Last Updated: 5 months ago

گوادرپورٹ اوراس سے منسلک منصوبوں پربھی کام جاری

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ ڈھائی تین سال میں گوادر میں 12ہزار نوکریاں ہوں گی۔

پیر کو گوادر میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گوادرپورٹ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے جبکہ گوادر پورٹ سے سامان کی ترسیل کے لیے آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آسٹریلیا سے24ہزار ٹن کا جہاز پرسوں لنگر انداز ہوگا اور گوادر پہنچنے والے جہاز میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان ہوگا۔

چئیرمین سی پیک اتھارٹی نے بتایا کہ گوادر فری زون کا فیز ون60 ایکڑ پرمحیط تھا جبکہ گوادر فری فیز ٹو کی تیاری جاری ہے۔ گوادر ایکسپریس وے کا 97 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور گوادر سٹی کا ماسٹر پلان منظور ہوچکا ہے۔ گوادرپورٹ اور اس سے منسلک منصوبوں پربھی کام جاری ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادرمیں چین کےتعاون سے اسپتال بن رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube