ملکی آبی ذخائر میں اضافہ،پانی کا شارٹ فال کم ہوگیا

SAMAA | - Posted: May 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ملکی آبی ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور دریاؤں میں پانی کی آمد 24 فی صد بڑھنے سے  صوبوں کو پانی کا شارٹ فال 14 فیصد کم ہوگیا۔

ترجمان ارسا کے مطابق ملک میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اتھارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ  28 مئی کو ملک کے آبی ذخائر میں  پانی کی آمد 1 لاکھ 72 ہزار کیوسک تھی جو کہ بڑھ کر 31 مئی کو 2 لاکھ 25 ہزار کیوسک ہوگئی۔

اس وقت سندھ اور پنجاب کا شارٹ فال 32 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد رہ گیا ہے ۔ ارسا کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب کو 83 ہزار کیوسک سے 1 لاکھ 1 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی جاری ہے جبکہ سندھ کے کوٹے میں بھی 35 ہزار کیوسک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔سندھ  کا پانی کا کوٹہ 74 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 1 لاکھ 9 ہزار کیوسک کردیا گیا ہے۔

پچھلے ہفتے ارسا نے بتایا تھا کہ اسکردو اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونے سے برف پگھلنے کا عمل سست ہے اور صوبوں کو اس صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے پانی کے استعمال میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube