کروناپرقابوپانےکیلئےاقدامات کیےجارہےہیں،فردوس عاشق

SAMAA | - Posted: May 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

عوام ایس او پیز پر عمل کریں

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرونا پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں شہریوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔ کرونا نے پوری دنیا میں تباہی پھیلائی۔ پنجاب بھر کے صحافیوں کیلئے ویکسی نیشن کا آغاز کیا۔

صوبے میں جاری کرونا وائرس سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے نئے ویکسی نیشن سینٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ اپنے بزرگوں کو بھی اس جانب راغب کریں اور زیادہ سے زیادہ افراد کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کے مشکل ترین حالات کے باوجود معاشی اعشاریوں میں بہتری وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ روز بروز بہتر ہوتے معاشی اعشاریے مستحکم ہوتی ملکی معیشت کی نوید ہے۔

سیاسی مخالفین سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرپٹ پی ڈی ایم کے اوچھے ہتھکنڈے، بے جا الزامات بے۔ مخالفین کے الزامات ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے مترادف ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube