سونے کی قیمت تین ماہ کی بلند ترین سطح پر

SAMAA | - Posted: May 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Gold afp

گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی قیمت تین ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 900 روپے تک جا پہنچی۔ اس سے پہلے رواں سال فروری کے مہینے میں سونے کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 250روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد قیمت 1884 ڈالر ہوگئی، جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

چیئرمین سندھ جیولرز ایسوسی ایشن ہارون چاند کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتِ حال کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی خرید میں اضافہ ہوا کیوںکہ سونے میں سرمایہ کاری کرنا ایک محفوظ ذریعہ تصور کیا جاتا ہے، اس لیے لوگوں کا رجحان سونا خریدنے کی جانب بڑھ گیا ہے۔

چیف ایگزیکیٹو آفیسر عارف حبیب کموڈیٹیز احسن محنتی کا کہنا ہے کہ رواں سال اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں 200 ملین ڈالر کا خسارہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کیونکہ پاکستان سونا درآمد کرتا ہے اس لیے درآمدات کی مد میں رقم کی ادائیگی بھی ڈالر میں کرتا ہے اور ڈالر مہنگا ہونے کا باعث سونا بھی مہنگا خریدنا پڑتا ہے۔

ماہرِ کموڈیٹی نے مزید کہا کہ اگلے کچھ روز میں سونے کی قیمت میں مزید 5فیصد اضافہ دیکھنے میں آسکتا ہے۔

واضح رہے سونے کی قیمت آخری بار گزشتہ سال اگست کے مہینے میں ایک لاکھ 32ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube