Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں 200 ملین ڈالر کا معمولی خسارہ

SAMAA | - Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Dollar online_1

فوٹو: آن لائن

اپریل 2021 میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں 200 ملین ڈالر کا معمولی خسارہ دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2021 میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کے خسارے میں گزشتہ سال کی نسبت 61 فیصد کی کمی دیکھی گئی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ میں 800 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔

رواں مالی سال مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تقریبا 3 کروڑ30 لاکھ ڈالرریکارڈ کیا گیا جو کہ اپریل میں بڑھ کر 200 ملین ڈالر تک جا پہنچا۔ رواں سال اپریل میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں سختی کردی گئی جس کےباعث ملکی درآمدات میں 5 فیصد جبکہ برآمدات میں 12 فیصد کمی ہوئی۔

درآمدات کے مقابلے میں برآمدات میں زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی جس کے زیرِاثر رواں مالی سال اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 33 ملین ڈالر سے بڑھ کر 200 ملین ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube