Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

SAMAA | - Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
gold

فوٹو: سماء ٹی وی فائل

گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر 24مئی کو فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 400 روپے تک جا پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1882 ڈالر ہوگئی۔ جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 257روپے کے اضافے سے 93ہزار 793روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1420 روپے مستحکم رہی۔

گزشتہ ہفتے بٹ کوائن کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور لوگوں کا سونے کی خریداری کی طرف رجحان بڑھ گیا جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube