Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

ایف بی آر اسمارٹ فونز پروصول اضافی ڈیوٹی واپس کریگا

SAMAA | - Posted: May 21, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے طریقۂ کار میں خرابی کے باعث اسمارٹ فونز پر اضافی کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکسز لاگو ہونے پر معافی مانگتے ہوئے رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مسئلہ ہفتے تک حل کرلیا جائے گا، خبریں سامنے آنے کے بعد ایف بی ااڑ نے تحقیقات شروع کیں اور پایا کہ یہ سب کچھ غلطی سے ہوا تھا۔

پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی سے ملاقات کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ مسافر پاسپورٹ پر پانچ موبائل فون رجسٹر کرسکتے ہیں اور 500 ڈالر سے زائد قیمت والے مہنگے فون کی صورت میں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ رجسٹریشن کے درمیان ڈیوٹی اور ٹیکس میں فرق تقریباً 9 ہزار روپے ہے۔

ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس بے ضابطگی کو درست کرنے اور ایک پاسپورٹ پر موبائل فون کی رجسٹریشن کو ایک سیٹ تک محدود کرنے کیلئے ماڈیول میں سی آر ایف (تبدیلی درخواست فارم) کے ذریعے ترمیم کی گئی تھی۔ تاہم، اس عمل کے دوران ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ بھی خارج کردی گئی اور اس طرح سسٹم پاسپورٹ پر کل ٹیکس 36 ہزار 720 روپے ظاہر کررہا تھا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ ڈائریکٹر آر اینڈ اے کراچی کے ساتھ اٹھایا جاچکا، ایک ٹیم مسئلے کے حل اور سابقہ واجب الادا محصول ٹیکس اور ڈیوٹیز کی بحالی کیلئے موڈیول پر جائزہ لے رہی ہے۔

ایف بی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سسٹم میں خرابی کے باعث جن لوگوں نے بھی زیادہ ڈیوٹی ادا کی انہیں وہ رقم واپس کردی جائے گی، اضافی ڈیوٹی اور ٹیکسز ادا کرنے والوں کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube