Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

SAMAA | - Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Shaukat-Tareen

فوٹو: اے ایف پی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کمیٹی نجکاری کے آج ہونے والے اجلاس ملتوی کر دیے گئے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت دونوں اجلاس آج شیڈول تھے، جنہیں وزیر خزانہ کی دیگر اہم مصروفیات کے باعث دونوں اجلاس ملتوی کیے گئے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 9نکاتی ایجنڈے اور کابینہ کمیٹی نجکاری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا معاملہ زیر غور آنا تھا۔

ایجنڈے میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام فیز ٹو کے اجراء کی منظوری متوقع تھی جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے درآمد کردہ گاڑیوں پر لیٹ شپمنٹ کا معاملہ ایجنڈے میں شامل تھا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، 9نکاتی ایجنڈا جاری

اسکے علاوہ خصوصی اقتصادی زونز کے تحت کم از کم ٹرن اوور ٹیکس سے استثنیٰ کا امکان ہے جبکہ کے الیکٹرک کے بقایاجات کی ادائیگی اور وصولیوں کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

نیشنل سیکیورٹی سرٹیفیکیٹ کے اجراہ کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور وزارت ہاؤسنگ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری پر غور ہوگا۔

گوادر شپ یارڈ پراجیکٹ مینجمنٹ سیل کے لیے 10 کروڑ کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے جبکہ التوارکی اسٹیل کیس میں کورٹ فیس کے لیے ساڑھے 8 کروڑ کی گرانٹ ایجنڈے میں شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube