Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، 9نکاتی ایجنڈا جاری

SAMAA | - Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Shaukat-Tareen_

فائل فوٹو

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا جس میں 9نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

اجلاس میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام فیز ٹو کے اجراء کی منظوری متوقع ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے درآمد کردہ گاڑیوں پر لیٹ شمپمنٹ کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

خصوصی اقتصادی زونز کے تحت کم از کم ٹرن اوور ٹیکس سے استثنیٰ کا امکان ہے جبکہ کے الیکٹرک کے بقایاجات کی ادائیگی اور وصولیوں کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

نیشنل سیکیورٹی سرٹیفیکیٹ کے اجراہ کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور وزارت ہاؤسنگ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری پر غور ہوگا۔

گوادر شپ یارڈ پراجیکٹ مینجمنٹ سیل کے لیے 10 کروڑ کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے جبکہ التوارکی اسٹیل کیس میں کورٹ فیس کے لیے ساڑھے 8 کروڑ کی گرانٹ ایجنڈے میں شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube