انٹرلوپ لمیٹڈ کابزنس میں 30کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کافیصلہ

SAMAA | - Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان انٹرلوپ لمیٹڈ نے کاروبار میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

بلوم برگ جرنلسٹ فصیح منگی نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے پاکستان انٹرلوپ کی جانب سے بزنس میں توسیع کرنے کا بتایا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرلوپ لمیٹڈ نے بزنس کی توسیع کیلئے 30 کروڑ ڈالر ڈینم جینز اور کپڑے کے سیکٹر میں انویسٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

انٹر لوپ لمیٹڈ کا شمار موزے بنانے والی پاکستان کی چند بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ انٹرلوپ لمیٹڈ کے کسٹمرز میں میں نائیکی اور ایڈیڈاس جیسی بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔

پیر کو کاروبار کے دوران انٹر لوپ لمیٹڈ کے شیئر میں (1.52فیصد) 1 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے 1 لاکھ 92 ہزار 500 شیئرز کی ٹریڈننگ ہوئی، کاروبار کے اختتام پر شیئرز کی قیمت 66.60 روپے ریکارڈ کی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube