Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان پیر کو ہوگا

SAMAA | - Posted: May 16, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 16, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Petrol

فائل فوٹو

عید کی تعطیلات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا آئندہ 15 روز کیلئے تعین پیر کو ہوگا۔ عید کی تعطیلات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج نہیں ہوسکے گا۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران ملک میں
لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔

ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ آج نہیں کیا جائے گا، اتوار کو چھٹی ہونے کے باعث اب یہ فیصلہ پیر کو کیا جائے گا کہ آیا آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں۔

نئی قیمتوں کے اعلان تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ اوگرا پیر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18مئی سے متوقع ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 5 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک بڑھائیں ہیں۔ مٹی کا تیل 3 روپے 35 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 42 پیسے فی لیٹرمہنگا کیا گیا۔

اس عرصے میں 2 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، 2 بار سستی اور3 بار قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube