مہنگی پولٹری فیڈسےچکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،مسابقتی کمیشن

SAMAA | - Posted: May 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Poultry farm afp

فوٹو: اے ایف پی

مسابقتی کمیشن نےانکوائری مکمل کرکے 19 پولٹری فیڈ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ پولٹری فیڈ مہنگی ہونے سے چکن کی قیمتوں میں 27 فیصد تک اضافہ ہوا۔

مسابتقی کمیشن کی تحقیقات میں چکن اورانڈوں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے۔مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک میں پولٹری فیڈ فروخت کرنے والی 19 کمپنیاں ملی بھگت میں ملوث پائی گئی ہیں۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں کی جانب سے گٹھ جوڑ کے ذریعے 50 کلو کا بیگ 836 روپے مہنگا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولٹری فیڈ مہنگی کرنے کی وجہ سے چکن اورانڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ مسابقتی کمیشن کے مطابق ستمبر سے دسمبر 2020 کے دوران چکن 27 فیصد اور انڈے 24 فیصد تک مہنگے ہوئے۔فروری میں پولٹری فیڈ کی دو بڑی ملوں پر چھاپہ مار کر ثبوت قبضے میں لیئے گئے تھے۔

سال 2018 سے 2020 کے دوران پولٹری فیڈ کی قیمت میں 11 مرتبہ اضافہ کیا گیا۔ شوکاز نوٹس کا جواب آنے کے بعد ملوث کمپنیوں کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

2 Comments

  1. عبدالقدیر شاھ  May 10, 2021 7:11 am/ Reply

    فیڈ چوزے اور دوائیں بھی مہنگی ہوئی ہیں اور ان لوگوں کی اجارہ داری کی وجہ سے چھوٹے فارم بند ہوگئے ہیں، اب یہ اپنی مرضی سے ریٹ لگاتے ہیں۔

  2. مراد حسین  May 10, 2021 7:53 am/ Reply

    اللّٰہ تعالٰی رحم کرے اور ہدایت عطا فرمائے ان سرمایا داروں کو جن کی مالی ہوس پوری نہیں ہوتی حکومت بہترین سمت میں جا رہی ہے لا

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube