ہفتہ 8مئی کو تمام بینکس کھلے رہیں گے، اسٹیٹ بینک

SAMAA | - Posted: May 4, 2021 | Last Updated: 2 days ago
SAMAA |
Posted: May 4, 2021 | Last Updated: 2 days ago
state-bank-of-pakistan-afp-1

فوٹو: اے ایف پی

عيد تعطيلات ميں عوام کی بينکنگ ضروريات کو پورا کرنے کيلئے 8 مئی بروز ہفتہ کو ملک بھر کے بينکس کی تمام برانچز کھلی رہيں گی۔

اسٹيٹ بينک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلاميے کے مطابق تمام بينکس کو 8 مئی کو صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک پبلک ڈيلنگ کی ہدايت کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے 10 سے 15 مئی تک عيد تعطيلات کا اعلان کيا گیا ہے، جس کے باعث پير 10 مئی سے ہفتہ 15 مئی تک ملک بھر کے تمام بينکس بند رہيں گے جبکہ 16 مئی بروز اتوار کے باعث بينکس کی ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube