Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 6 months ago

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز گل کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے قیمتیں نہ بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائیں گی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔

شہباز گل کے مطابق اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی تاہم وزیراعظم نے سفارشات منظور نہیں کیں۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم مئی سے 15 مئی تک نافذ رہیں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube