Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

حکومت نے 15ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ ختم کردیئے

SAMAA | - Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago

حکومت پاکستان نے 15 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ ختم کرنے کا اعلان کردیا، عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 جون 2021ء تک اپنے بانڈز کیش یا پریمیئم پرائز بانڈ میں تبدیل کراسکتے ہیں۔

حکومت پاکستان کے فائنانس ونگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 15 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ ختم کردیئے گئے ہیں، جنہیں کیش کرانے کیلئے حتمی تاریخ 30 جون 2021ء مقرر کی گئی ہے۔

مزید جانیے: چالیس ہزار روپے والے پرائز بانڈز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ساڑھے 7 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی فروخت بھی فوری طور پر روک دی ہے، جسے کیش اور پریمیئم بانڈ میں تبدیل کرانے کیلئے آخری تاریخ 31 دسمبر 2021ء مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پچیس ہزار روپے والے پرائز بانڈز عارضی طور پر بند

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت 40 ہزار اور 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز بھی ختم کرچکی ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کیلئے پرائز بانڈز کے خاتمے کی شرط رکھی تھی جسے پورا کردیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق 15 ہزار اور ساڑھے7 ہزار روپے مالیت کے بانڈز کی مزید قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے ذریعے بانڈز ہولڈرز کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 16 فیلڈ دفاتر اور 6 کمرشل بینکوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بانڈز اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ میں تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube