Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

عیدالفطر پرنئے کرنسی نوٹوں کے اجراء سے متعلق اہم اعلان

SAMAA | - Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عالمی وباء کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سال بھی عیدالفظر پر عوام کیلئے نئے نوٹوں کا اجراء نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کے پیش نظر مرکزی بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کا اجراء نہیں کیا گیا تھا۔

کرونا وباء سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان ہر سال عید الفطر کے موقع پر بڑی تعداد میں نئے کرنسی نوٹ جاری کرتا تھا۔

کرونا وائرس سے گزشتہ روز پاکستان میں ریکارڈ 201 افراد انتقال کر گئے تھے جبکہ آج بھی 151 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 5 ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube