سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 1300 روپے جبکہ فی اونس 30 ڈالر مہنگا ہوگیا

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (ہفتہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 1300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 4 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونا 115 روپے مہنگا ہوکر 89 ہزار 420 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 1777 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سونا تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا۔ چار روز کے دوران فی تولہ سونا 2300 روپے اور فی اونس 47 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube