سونے کی قیمت میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Apr 15, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 15, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ قیمت فی تولہ سونا 500 روپے جبکہ فی اونس 4 ڈالر بڑھ گئی۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 3 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 428 روپے مہنگا ہوکر 88 ہزار 305 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر اضافے کے بعد 1747 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ دو روز کے دوران فی تولہ سونا ایک ہزار روپے اور فی اونس 17 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔ اس سے قبل سونا 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube