رمضان المبارک کیلئے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کارتبدیل

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 13, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکوں اور  مالیاتی اداروں کے دفتری اوقات جاری کردیئے۔

مرکزی بینک سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان میں بینکوں کے دفتری اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 10 بجے سے شام 4 بجے  تک ہونگے، پیر سے جمعرات دفتری اوقات کار میں 2 بجے سے 2:15  تک نماز کا وقفہ ہوگا جبکہ جمعہ کو دفتری اوقات صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک  ہونگے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ مالیاتی اداروں کے کاروباری اوقات پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے ڈیڑھ بجے ہونگے جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے کاروباری اوقات جمعہ کے روز صبح 10 بکئ سے دوپہر ایک بجے تک ہونگے۔

مرکزی بینک کے مطابق رمضان المبارک کے بعد بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کار دوبارہ اپنی پرانی پوزیشن پر آجائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube