ریکارڈ ترسیلات زر:اوورسیزپاکستانیوں کووزیراعظم کاخراج تحسین

SAMAA | - Posted: Apr 12, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 12, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
PM Imran Khan 1

فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے کرونا وائرس کے باجود مسلسل 10  ماہ 2 ارب ڈالرز سے زائد رقم بھیج کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملک سے محبت اور عزم بے مثال ہے، کرونا کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم کیا۔

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر مارچ 2021 میں 2.7 ارب ڈالر رہیں جو مارچ 2020 کے مقابلے میں 43فیصد زیادہ ہیں۔

رواں مالی سال میں اب تک ترسیلات زر میں 26فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خزانہ حماد اظہر نے  بھی ٹویٹ میں لکھا کہ 9ماہ میں ترسیلات زر 21.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جولائی تا مارچ ترسیلات زر 26.2 فیصد بڑھ گئیں اور ترسیلات زر میں مارچ کے دوران 43فیصد اضافہ ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube