پاکستان20 برس میں دنیا کی23ویں بڑی معیشت ہوگا،گلوبل ٹرینڈز رپورٹ

SAMAA | - Posted: Apr 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان اور بھارت میں شدید جنگ کا بھی خدشہ ہے۔

امریکی نیشنل انٹیلیجنس کونسل کی گلوبل ٹرینڈز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اگلے 20 سال میں دنیا کی 23ویں بڑی معیشت بن جائے گا۔5 سال کے اندرپاکستان اور بھارت میں شدید جنگ کا بھی خدشہ ہے۔

امریکی نیشنل انٹیلیجنس کونسل کی گلوبل ٹرینڈز رپورٹ 2021 جاری کردی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو 2025 تک پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوگا اور درجہ حرارت میں اضافہ اور بارشوں میں کمی بڑی وجوہات قراردی گئی ہے۔ آبی ذخائر کا فقدان سیاسی و سیکیورٹی خطرات بھی پیدا کر سکتا ہے جب کہ کراچی 15 سال تک 2 کروڑ31لاکھ آبادی کیساتھ جنوبی ایشیا کا چوتھا بڑا شہر ہوگا۔

گلوبل ٹرینڈز نے رپورٹ میں بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث علاقائی تجارت دیگر خطوں کے مقابلے کم ترین سطح پرہے۔اگلے پانچ سال تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات بھی معدوم ہیں۔ اس کے باوجود پاکستان 2040 تک دنیا کی 39 ویں سے23 ویں بڑی معاشی طاقت بن کر ابھرے گا۔ اس رپورٹ میں چین 2040 تک معاشی لحاظ سے پہلے، بھارت تیسرے اور انڈونیشیا 8 ویں نمبر پر آنے کے امکانات ہیں۔ بھارت اور بھوٹان کے سوا تمام ممالک ترقیاتی منصوبوں کیلئے چین سے مدد لیں گے۔

 رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئی دہلی 4 کروڑ33 لاکھ کے ساتھ خطے کا پہلا، ڈھاکہ 3 کروڑ 12 لاکھ  افراد کیساتھ دوسرا اور ممبئی 2 کروڑ 73 لاکھ آبادی کے ساتھ تیسرا بڑا شہرہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube