Sunday, April 11, 2021  | 27 Shaaban, 1442

عام آدمی کوآٹا،دال خریدتے وقت معیشت کا پتہ چل جاتا ہے،زبیر

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 3 days ago

وزیراعظم اور وزراء ایسی باتیں کرتےہیں جن پرہنسی آتی ہے

سابق گورنر سندھ اور ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ ان کے پاس معاشی ٹیم ہےجو معیشت کو نیچے سے اوپر لے کر جائے گی تاہم 3 سال میں 3 بار وزيرخزانہ تبدیل کئے گئے۔

جمعرات کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ملک میں وزیرخزانہ کون ہے اس کا کسی کو پتہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ آنے والا ہے اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہے جبکہ معیشت تباہ حال ہے۔وزیراعظم کو کچھ وقت  بعد معاشی ٹیم کو تبدیل کرناپڑتاہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ عوام کیلئےسب سےزیادہ اہمیت کی حامل معیشت،مہنگائی اوربیروزگاری ہے۔عام آدمی جب آٹا،دال خریدنے جاتا ہے تو اس کو معیشت کاپتہ چل جاتاہے۔ہرمہینےمعیشت کےمختلف اہداف آتے ہیں تاہم وزیراعظم اور وزراء ایسی باتیں کرتےہیں جن پرہنسی آتی ہے۔یہ ایسی باتیں کرتےہیں کہ لگتا ہی نہیں پاکستان کی بات کرتے ہیں۔عوام کو معیشت کیلئے ورلڈبینک،آئی ایم ایف رپورٹ یاحماد اظہر کے بیان کی ضرورت نہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube