Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

ملتان: شہریوں کی سہولت کیلئے سستی اشیاء کی موبائل شاپس کا آغاز

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 4 days ago

عام مارکیٹ کی نسبت کم نرخوں پران کےگھرپر مل سکیں گی

ملتان میں شہریوں کی سہولت کے لیے سستی اشیاء کی موبائل شاپس کا آغازکردیا گیا ہے جہاں  شہریوں کوتازہ سبزیاں اورپھل عام مارکیٹ کی نسبت کم نرخوں پران کےگھرپر مل سکیں گی۔

ملتان میں انتظامیہ نے شہریوں کو کرونا وائرس اور منافع خوروں سے بچانے کیلئے انصاف سستی موبائل شاپ متعارف کرادی ہے۔چلتی پھرتی شاپ میں تازہ سبزیاں اور پھل شہریوں کو دستیاب ہونگے۔

ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے بتایا کہ حکومت نے انصاف سستی موبائل شاپ اس لئے متعارف کروائی ہے تا کہ لوگوں کو رمضان بازار میں جمع نہ ہونا پڑے۔ 100 موبائل شاپس شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو ان کی دہلیز پرسرکاری اور سستے نرخ پر اشیا فراہم کررہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے اور اس سے بہت سہولت ہوگی۔دکاندارکہتے ہیں کہ منڈی سے جس قیمت پر سبزیاں اور پھل خریدیں گے اس دام میں ہی شہروں کو فروخت کریں گے۔

سستی موبائل شاپس پرسبزرنگ کی ریٹ لسٹ بھی آویزاں ہےتاکہ شہریوں کو اس بروقت درست ریٹس سے آگاہ کیا جاسکے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube