اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، اپریل کیلئے درآمدی گیس 17 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 16 سینٹ جبکہ ناردرن کیلئے 17 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے مارچ میں درآمدی ایل این جی کی قیمت 9.59 ڈالرز تھی جو اضافے کے بعد 9.76 ڈالر ہوگئی جبکہ سوئی سدرن کیلئے مارچ میں درآمدی ایل جی کے نرخ 9.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھے جو بڑھ کر 9.47 ڈالرز ہوگئے۔